چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب

چوہدری شجاعت باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے چیئرمین منتخب ہوگئے۔ جس کے بعد (ق)  لیگ کے سربراہ کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

(ق) لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم کی رہائش گاہ لاہور میں پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر محمد طارق حسن اور سیکرٹری سہیل انور نے ملاقات کی۔

چوہدری شجاعت حسین نے ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں پہلی بار 5  گولڈ میڈل لانے پر طارق حسن اور سہیل انور کو مبارکباد دی۔

مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے انہیں تہنیتی پیغامات بھیجے جارہے ہیں۔

Related posts

سونا سستا، چاندی مہنگی ہوگئی

امریکا ایران کشیدگی کے اثرات؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دباؤ کا شکار

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض