فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک

فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد اور جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ گل رحمان عرف استاد مرید افغانستان میں پراسرارطورپرہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا کےمطابق فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان کے صوبے ہلمند میں17 ستمبر 2025 کو ہلاک ہوا، دہشتگرد گل رحمان فتنہ الہندوستان( مجید بریگیڈ) کا ٹرینر اور آپریشنل کمانڈر تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد گل رحمان پاکستانی  سیکیورٹی فورسز، چینی شہریوں، معصوم شہریوں اور مختلف اداروں پر حملوں میں ملوث تھا، فتنہ الہندوستان نے پاکستان کے نہتے معصوم شہریوں، سیکیورٹی فورسز اور سی پیک منصوبوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے کا اسپانسر بھارت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  فتنہ الہندوستان نے جعفر ایکسپریس، کراچی میں چینی قونصلیٹ اور گوادر پی سی ہوٹل، خضدار اسکول بس دھماکہ، کراچی میں کنفیوشس انسٹیٹوٹ خود کش دھماکہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج حملہ  اور کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں دہشتگردانہ کاروائیاں کیں۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکہ فتنہ الہندوستان کے مجید برگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دے چکا ہے، جبکہ پاکستان اور چین نے فتنہ  الہندوستان کے مجید برگیڈ کو اقوام متحدہ کی دہشتگرد فہرست  میں ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ افغان سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے