افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کاردعمل آگیا

افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے ۔ بگرام ایئر بیس سے متعلق چینی وزارت خارجہ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

وزارت خارجہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ  ہم خطے میں کشیدگی یا تناؤ کو سپورٹ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے بیان سے متعلق صحافی کے سوال پرچین کا واضح موقف سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ امید رکھتے ہیں تمام فریق خطے کے امن اور استحکام کیلئے تعمیری کردار ادا کریں گے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین افغانستان کی آزادی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے۔

Related posts

دبئی پریس کلب نے عرب پوڈ کاسٹ پروگرام کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز کیا۔

کنگز کالج ہسپتال لندن، دبئی نے گردے کی پیوند کاری کے لیے سرشار مرکز کے آغاز کے ساتھ اپنے اعضاء کی پیوند کاری کے پروگرام کو وسعت دی۔

دبئی آر ٹی اے نے الممزار اسٹیشن پر الیکٹریکل ابرا سروس دوبارہ شروع کردی