یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری امت شاہ پر طنز

یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟  حبا بخاری کا امت شاہ کے انٹرویو پر ردعمل  سامنے آ گیا۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارت کو پوری دنیا میں جگ ہنسائی کا سامنا ہے۔ بھارتی فنکار ہوں ، کرکٹرز یا سیاستدان جس کو جب موقع ملتاہے وہ یہ ہزیمت چھپانے کیلئے اوندھی حرکتوں پراترآتاہے۔

پاکستانی اداکارہ حبا بخاری بھارت کی جانب سے جاری  پروپیگنڈے پر خاموش نہ رہ سکیں۔ انہوں نے بی جے پی کے صدر کا ایک انٹرویو ری ٹوئٹ کیا اور بھارتی غباروں سے خوب ہوا نکالی۔

حبا بخاری نے لکھا کہ دنیا واقعی مودی کے گوڈی میڈیا کی مزاحیہ پروپیگنڈہ مشینری سے حیران تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشینری نے  کراچی اور لاہور پر قبضہ کرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ جبکہ  اس دوران بھارت نے 7 جیٹ طیارے، ایک S-400، اور 200 سے زیادہ فوجیوں کو کھو دیاتھا۔

حبا نے طنز کیا کہ ’’ دراصل وہ اپنے تصور میں ہی جیت رہے ہیں‘‘ ۔انہوں نے مزید لکھا کہ مودی اب بھی اپنے لوگوں کو آپریشن سندور کی ناکامی پرمطمئن نہ کرسکے۔

Related posts

دبئی آر ٹی اے نے الممزار اسٹیشن پر الیکٹریکل ابرا سروس دوبارہ شروع کردی

دبئی پولیس نے بینک اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والے جعلی ‘کنزیومر پروٹیکشن’ گھوٹالوں سے خبردار کیا ہے۔

ہمدان بن محمد سرکاری اداروں کو خدمات کی جدت طرازی کے لیے اعزاز دیتے ہیں۔