سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی

کراچی میں کریم آباد پل پر سنار کے ملازم سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے لوٹنے کی بڑی واردات پیش آئی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ گلبرگ تھانے میں سنار کے ملازم تنویر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق، ملازم تنویر شام 6 بجے اپنی دکان دار آصف کے ساتھ صدر گیا تھا جہاں سے مختلف مقامات سے سونے کی رقم اکٹھی کی گئی۔ رقم دو شاپنگ بیگز میں رکھی گئی تھی اور یہ تقریباً ایک کروڑ 27 لاکھ روپے بنتی تھی۔

مزید پڑھیں: کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکو 70 سے زائد موبائل فون اور نقدی لوٹ کر فرار

ایف آئی آر میں مزید بتایا گیا کہ تقریباً ساڑھے دس بجے جب وہ کریم آباد پل پر پہنچے تو دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار مسلح ملزمان نے انہیں روک کر اسلحے کے زور پر رقم چھین لی اور فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق، مینا بازار میں جیولری شاپ کے مالک دانیال نے اپنے ملازم تنویر کو یہ رقم لانے کے لیے صدر بھیجا تھا، تاہم تنویر نے رقم موٹرسائیکل کی ٹنکی پر رکھ کر واپسی کا سفر کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیولر دانیال نے غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث اتنی بڑی رقم لوٹ لی گئی۔

پولیس نے مدعی کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جارہی ہیں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related posts

دبئی کلچر دنیا بھر میں ای ای اے کی پہچان حاصل کرنے والا پہلا ثقافتی ادارہ بن گیا ہے۔

وادی ورایاہ: فجیرہ کا قدرتی ورثہ عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل ہے۔

ہمدان بن محمد نے دبئی کے مستقبل کی تشکیل کے لیے 18 ارب درہم کے تاریخی منصوبوں کی منظوری دی۔