شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات شروع

شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہوئی اور باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے لیے سعودی شاہی دیوان، قصر یمامہ پہنچے۔ جہاں سعودی شاہی پروٹوکول کے ساتھ گھڑ سواروں نے ان استقبال کیا۔

شاہی دیوان پہنچنے پر سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم کو سعودی مسلح افواج کے دستوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب،  وزیرِ موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی شریک ہیں۔

قبل ازیں کنگ خالد ایئر پورٹ ریاض پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر محمد بن عبد الرحمان بن عبد العزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی حکام نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات، امریکہ نے اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کو گہرا کیا۔

ثاقب چدھڑ پر مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج

ایبولا کی وبا: متحدہ عرب امارات نے 3 ممالک سے آنے والوں کے لیے احتیاطی تدابیر کا اعلان کیا