دبئی: ایشیاکپ کے 10 ویں میچ میں پاکستان کی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ایک گھنٹے تاخیر کے بعد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ 2025 کے گروپ مرحلے کا 10 واں اور فیصلہ کن میچ دبئی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
اس میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ قومی ٹیم میں حارث رؤف اور خوشدل شاہ کی واپسی ہوئی ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون
سلمان آغا (کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فخرزمان، حسن نواز، محمد نواز، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ابرار احمد۔
یو اے ای پلیئنگ الیون
محمد وسیم (کپتان)، علیشان شرافو، آصف خان، محمد زوہیب، ہرشت کوشک، راحل چوپڑا (وکٹ کیپر)، دھرو پراشل، حیدر علی، سمرن جید سنگھ، جنید صدیقی اور محمد روحد۔