اسلام آباد: حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں ریلیف پیکج متعارف کروایا جائے گا۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری پاور نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے وزارت خزانہ کے ساتھ بات چیت کر رہی ہے جبکہ اس معاملے پر آئی ایم ایف سے بھی رابطے میں ہیں تاکہ مالی وسائل کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
سیکریٹری پاور کا کہنا تھا کہ آئندہ ایک یا دو روز میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے جامع ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا جائے گا۔
