میچ ہوگا یا نہیں؟ پاکستانی ٹیم کو اسٹیڈیم جانے سے روک دیاگیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ہوٹل روانگی پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے مشروط کردی گئی ہے۔
لٹیم انتظامیہ پی سی بی کے گرین سگنل کی منتظر ہے۔ دوسری جانب آئی سی سی کا اجلاس جاری ہے۔ میچ ریفری تبدیل ہوگا یا معذرت سامنے آئے گی، صورتحال کچھ ہی دیرمیں واضح ہوجائے گی۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے میڈیا کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اسٹیڈیم بلوا لیا گیا ہے۔ ایشیا کپ کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق اعلان جلد متوقع ہے۔
