پاکستانی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں

پاکستان کی تجارت کو بڑا دھچکا، تمام شعبوں کی مجموعی برآمدات مزید گر گئیں۔  

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ 35.18 فیصد کی بڑی کمی ہوگئی ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اگست میں غذائی اجناس کی برآمدات کا حجم 34 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ریکارڈ  کیا گیا، جبکہ جولائی کی نسبت اگست میں غذائی اجناس کی برآمدات میں بھی 18.55 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اگست میں تمام اقسام کے چاول کی برآمدات میں 43.50 فیصد کی کمی ہوگئی، جبکہ ایک ماہ میں ملکی سبزیوں کی برآمدات میں سالانہ 39.82 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا برآمدات اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے درآمدی محصولات میں کمی کا فیصلہ

دستاویز کے مطابق تمباکو کی برآمدات میں سالانہ 90.94 فیصد کی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جبکہ اگست میں خشک میوہ جات کی برآمدات میں سالانہ 64.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح اگست کے دوران ٹیکسٹائل شعبے کی برآمدات میں سالانہ 7.34 فیصد کمی ہوئی، ایک ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم ایک ارب 52 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا، جولائی کی نسبت بھی ٹیکسٹائل برآمدات میں 9.29 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ اگست کے دوران پٹرولیم شعبے کی برآمدات میں سالانہ 25.09 فیصد کمی ہوئی ہے، ایک ماہ میں پٹرولیم شعبے کی برآمدات کا حجم ایک کروڑ 97 لاکھ ڈالر رہا۔

اگست میں مخصوص صنعتوں کی برآمدات میں سالانہ 78.74 فیصد کی کمی ہوئی، جبکہ ایک ماہ میں مخصوص صنعتوں کی برآمدات کا حجم 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے صدر، VPs نے عبداللہ بن حمد العطیہ کے انتقال پر امیر قطر سے تعزیت کی

متحدہ عرب امارات کے صدر اور نائب صدر نے یمن کے سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

متحدہ عرب امارات کے ویک اینڈ کا موسم: دبئی اور راس الخیمہ کے پہاڑوں میں ٹھنڈا درجہ حرارت کہاں تلاش کرنا ہے، جب کہ شہروں کا درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہے