فلسطین میں کی نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے


امریکی صدر ٹرمپ / فوٹو

فلسطین میں کی نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ اسرائیل سے اس حمایت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

ان سے سوال کیاگیاکہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟۔

ٹرمپ اس سوال پر سیخ پا ہوگئے ، الٹا صحافی پر سوالات کی بوچھاڑ کردی ۔ انہوں نے  صحافی سے پوچھاکہ کیا اقوام متحدہ میں اس معاملے پر ووٹنگ ہوئی ہے ؟ ۔

امریکی صدر کا کہناتھاکہ  جب ووٹ کی بات آئے گی تو ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا کہ اس حوالے سے موقف  ووٹنگ ہونے  پر سامنے آئے گا۔

ان سے سوال کیاگیا کہ آپ کو یقین ہے کہ فیڈرل ریزرو ایک آزاد ادارہ ہے؟۔ جس ٹرمپ نے  ایسا ہونا چاہیے،لیکن انہیں مجھ جیسے ذہین لوگوں کی بات سننی چاہیے۔

ان سے پوچھاگیاکہ پوپ لیو نے پولرائزیشن پر شدید تنقید اور تشویش ظاہر کی ہے  کیا آپ اس تشویش سے اتفاق کرتے ہیں؟۔

اس سوال  کے جواب میں امریکی صدر نے کہاکہ ایک بڑا خلا ہے،مت بھولنا،میں”مقبولیت پسند” ہوں۔

Related posts

بغیر میسی کے انٹر میلان کی ٹیم کو مونٹیری کے ہاتھوں شکست کا سامنا

پیٹرول اور ڈیزل کی اصل قیمت اور عوام سے وصول رقم میں بڑا فرق سامنے آ گیا

فٹبال کی تین بڑی تنظیموں کا فیفا سربراہ سے استعفے کا مطالبہ