میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل سے موجودہ میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے اپنے ملک کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔

پاکستان کا ایشیا کپ میں اگلا میچ 17 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شیڈول ہے، تاہم اس میچ میں شرکت ریفری کی تبدیلی کے فیصلے سے مشروط کر دی گئی ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو ریفری کے معاملے پر بروقت ایکشن نہ لینے اور آئی سی سی کو تاخیر سے خط لکھنے پر عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

Related posts

آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے

رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشتگرد جہنم واصل