خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 31 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف یہ کارروائی 13 اور 14 ستمبر کو لکی مروت اور بنوں میں انٹیلیجنس اطلاعات پر کی گئی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ لکی مروت میں کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی سپانسرڈ دہشت گرد مارے گئے۔

 اسی طرح بنوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں علاقوں میں سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں تاکہ علاقے کو دہشت گردوں کے اثر سے مکمل طور پر پاک کیا جاسکے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع