سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق

سیالکوٹ کے نواحی علاقے تحصیل پسرور کے گاؤں جاہر میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں پانچ دوست تیز رفتار کار میں سوار ہو کر برساتی نالے میں جا گرے۔

اس دل دہلا دینے والے حادثے میں چار دوست جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ڈرائیور چھلانگ لگا کر اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کار کی تیز رفتاری کے باعث وہ برساتی نالے میں جا گری، جہاں پانی کی شدت نے فوراً گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

کار میں سوار پانچ دوستوں میں سے چار افراد موقع پر ہی جان بحق ہوگئے، جن کی شناخت عمر، علی، احمد اور احمد طارق کے نام سے ہوئی ہے۔

کار کا ڈرائیور جو خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا، چھلانگ لگا کر پانی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر چاروں دوستوں کی نعشوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا، جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔

Related posts

اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ،جنگی جرائم پرجواب دہ ٹھہرایا جائے، اسحاق ڈار

سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اورآپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش

میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت