رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی

رحیم یار خان میں دریائے سندھ میں سیلابی صورتحال نے علاقے کو بری طرح متاثر کر لیا ہے۔

موضع رسول پور کا زمیندارہ بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی دیہات میں داخل ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے فصلیں اور بستیاں زیرآب آ گئیں۔

 اس آفات کے نتیجے میں لوگوں کی مال مویشیوں سمیت نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے، اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زمیندارہ بند کو مضبوط کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی کے اثرات سے متاثر ہونے والے علاقوں میں موضع رسول پور اور کچہ چوہان شامل ہیں، جہاں شدید تباہی کا سامنا ہے۔

سیلاب کا ریلا چاچڑاں کے مقام سے گزر رہا ہے، اور اس وقت 749,592 کیوسک کا سیلابی ریلا یہاں موجود ہے، جس سے علاقے کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

دریائے سندھ میں سیلاب کا دباؤ مقامی حفاظتی بندھ پر بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے انتظامیہ نے احسان پور کے قریب بندھ کی مضبوطی کے لیے ہیوی مشینری سے کام تیز کر دیا ہے، تاکہ سیلاب کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔

تاہم مقامی لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کی مدد فراہم نہیں کی گئی ہے۔ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں اور انہیں اشد ضروری امداد کی شدید ضرورت ہے۔

Related posts

شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا

صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ

ایشیا کپ 2025، پاکستان کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ