مون سون بارشوں کے 11ویں اسپیل کی پیشگوئی؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مون سون بارشوں کے 11 ویں اسپیل کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے دریاؤں کے بالائی علاقوں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کر دی۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے میں طغیانی کا خدشہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت آبپاشی تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو اسٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے جبکہ شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ دریاؤں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

ابوظہبی سول ڈیفنس نے ہنگامی تیاریوں کو بڑھانے کے لیے خواتین کے کمیونٹی ریسپانڈر فورم کا آغاز کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر طے شدہ حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

دبئی فیوچر سلوشنز پروگرام متحدہ عرب امارات کی توسیع میں عالمی یونیورسٹی اسٹارٹ اپس کو آگے بڑھاتا ہے۔