پاک-بھارت میچ سے قبل دبئی پولیس کی سخت وارننگ، 30 ہزار درہم تک جرمانے کا انتباہ

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے سنسنی خیز مقابلے سے قبل دبئی پولیس نے کرکٹ شائقین کو بڑی وارننگ جاری کردی۔

پولیس حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں تشدد، بدزبانی یا نسل پرستانہ رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایونٹس سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین میجر جنرل سیف محیر المزروعی نے بتایا کہ ضابطے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ایک سے تین ماہ قید اور 10 سے 30 ہزار درہم تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً ساڑھے 7 لاکھ سے 23 لاکھ روپے بنتا ہے۔

دبئی پولیس نے شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ میچ کے دوران مثبت اور شائستہ رویہ اپنائیں، جبکہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ اسٹیڈیم کا ماحول خوشگوار اور محفوظ بنایا جا سکے۔

Related posts

معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور

ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی