ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔

بی بی آصفہ بھٹو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے زیرِ آب علاقوں کے لیے بجلی کے بل معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے فوری ریلیف دیا جائے۔

آصفہ بھٹو نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت سے سیلاب متاثرین کی عالمی اداروں سے مدد کیلئے فوری رابطوں کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے، تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اس حوالے سے تمام صوبائی اسمبلیوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ میں قراردادیں پیش کرے گی۔

Related posts

سونے کے دھاگے؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا

چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا

2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل