ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ایشیاکپ 2025 میں بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ ایشیاکپ میں بہترین کارکردگی کے لیے پوری ٹیم پرعزم ہے۔ تمام کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور ہماری تیاریاں مکمل ہیں۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میچ میں 180 رنز کا ہدف کافی ہوتا ہے اور پاکستان کے پاس بہترین اسپنرز موجود ہیں جو ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ایک نیا تجربہ ہوگا، ہمیں چیلنجز کا اندازہ ہے اور ٹیم ایشیاکپ میں شاندار کھیل پیش کرے گی۔

ہیڈ کوچ کا مزید کہنا تھا کہ دبئی کی پچ شارجہ سے مختلف دکھائی دے رہی ہے، اس لیے حکمتِ عملی بھی اسی حساب سے ترتیب دی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیاکپ 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا افتتاحی میچ افغانستان بمقابلہ ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا گیا جس میں فتح افغانستان کے نام رہی۔

ایونٹ کا دوسرا مقابلہ بھارت اور یو اے ای کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیابی سمیٹی جب کہ پاکستان کل 12 سمتبر سے عمان کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا اور پاک بھارت مقابلہ 14 ستمبر کو شیڈول ہے۔

Related posts

انڈونیشیا میں قیامت خیز سیلاب، 2 جزیرے صفحہ ہستی سے مٹنے لگے، 19 افراد ہلاک

مون سون ختم ہونے والا ہے،ہزاروں دیہات زیرآب،900 افراد جاں بحق ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے

آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے اقتصادی جائزہ کیلئے شیڈول طے پا گیا