لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے واقعے کو افسوسناک قراردیدیا۔

ایکس پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیاکہ گلوکارایک مقام پر کھڑے تھے کہ ایک لڑکے نے ان کے سر پرانڈہ ماردیا۔

دوسرے لڑکے نے ان کے سینے پر انڈہ مارا۔ دونوں لڑکے اس کارروائی کے بعد فرار ہوگئے۔

چاہت فتح علی نے غصے میں انگریزی اور پنجابی میں برہمی کا اظہارکیا۔ ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر صارفین کے ردعمل کی بھرمار ہو گئی۔

بعض صارفین نے  واقعے کی مذمت بھی کی ۔

چاہت فتح علی اکثر اپنے کامیڈی گانے اور بیانات کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

تاہم اس بار ان پر ہونے والا حملہ مداحوں کے لیے حیران کن اور افسوسناک قرار دیا جا رہا ہے۔

Related posts

دبئی جبل علی حادثے میں 25 زخمی، گاڑی درمیانی سڑک پر رکنے کے بعد، پولیس نے ڈرائیوروں کو خبردار کیا

شیخ ہمدان نے دبئی کے سیکھنے والوں کے لیے KHDA کے ‘سکلز فار لائف’ اقدام کے آغاز کی ہدایت کی

انور گرگاش: متحدہ عرب امارات کے عہدے دیانتدار اور مستقل ہیں۔