افواج پاکستان قوم کافخر ہیں، طلبا کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے والہانہ اظہار

پاک فوج کے تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر ایک خصوصی نشست اہتمام کیا گیا جس میں  اےپی ایس،کونوینٹ آف جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبا اور اساتذہ نے  شرکت کی۔

نشست کے اختتام پر طلبا نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان قوم کافخرہیں،  پاک افواج نے ہر مشکل گھڑی میں وطن کادفاع کیاہے اور ہمیشہ کرتی رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست، بلوچستان کے حوالے سے گفتگو

طلبا نے کہا کہ نوجواں نسل پر امید ہےکہ پاکستان کامستبقل نہایت روشن ہے، بطور طلبہ ہمیں ملک دشمن پروپیگنڈااورجھوٹی معلومات سےبچناہوگا، پاک فوج ہم سےہے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

دوسری جانب اساتذہ نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنی فکری ذمےداری سےملک کی ترقی  میں کردار ادا کریں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کی سائبر سیکیورٹی کونسل نے مالیاتی شعبے کو نشانہ بنانے والے جدید ترین سائبر حملوں کو ناکام بنا دیا۔

دبئی پولیس نے دبئی اوپن چیمپئن شپ میں 1,100 سے زیادہ تیراکوں کے لیے کھیلوں کی آگاہی مہم کا آغاز کیا

فرجان دبئی نے دبئی بھر کے کارکنوں میں 20 لاکھ کولڈ ڈرنکس تقسیم کرنے کے لیے تیسری الفریج فریج مہم کا آغاز کیا