شنگھائی الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے درمیان معاہدہ منسوخ

کراچی: کے الیکٹرک کے ستائے ہوئے صارفین کے لیے بری خبر، شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک سے 1.77 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ منسوخ کردیا۔

شنگھائی الیکٹرک پاور نے کے الیکٹرک  کے حصص خریدنے کا طویل عرصے سے زیر التواء معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ حصص KES پاور لمیٹڈ کے پاس موجود تھے جو کمپنی کے کل جاری شدہ حصص کا 66.40 فیصد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کی خریداری کی بولی واپس لے لی

شنگھائی الیکٹرک نے بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نوٹس جمع کراتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کی مالیت 1.77 ارب ڈالر تھی، تاہم ڈیل کئی برسوں سے مختلف ریگولیٹری اور قانونی منظوریوں کی وجہ سے تعطل کا شکار رہی، جس کے نتیجے میں نہ صرف کے الیکٹرک کی ملکیتی ساخت بلکہ مستقبل کی سرمایہ کاری کے امکانات پر بھی غیر يقيني صورتحال بڑھ گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا پاک کے ای ایس پاور لمیٹڈ کے اکثریتی حصص مالک ہے۔

Related posts

اگر حملہ کیا تو بھرپور جواب کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کا امریکا کو سخت پیغام

ایران کے ہر حملے کا جواب دیا جائے گا جو 20گنا زیادہ سخت ہوگا، ٹرمپ کی نئی دھمکی

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی 90 فیصد تک بڑھنے سے دبئی، شارجہ کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا