پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتوں سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا

پشاور ہائیکورٹ نے شام کی عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ نے پشاور اور ایبٹ آباد سیشن کورٹس میں سکینڈ شفٹ کی عدالتی نظام قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مراسلہ جوڈیشل افسران کو جاری کردیا گیا۔

مراسلے کے مطابق پشاور اور ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ کورٹس میں پائلٹ بنیادوں پر شام کی عدالتیں شروع کررہے ہیں، عدالتوں کا اوقات کار دوپہر کے ڈھائی بجے لے کر شام ساڑھے 5 بجے تک ہوگا۔

پشاور ہائیکورٹ نے مراسلے میں بتایا کہ عدالتیں سول کیسز میں رینٹ کیسز اور فیملی کیسز سنیں گے جبکہ منشیات مقدمے میں نامزد خواتین اور نابالغ ملزمان کے کیسز بھی سنیں جائیں گے۔

مراسلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالتیں ان منشیات مقدمات کو بھی سنیں گی جن میں سزائیں سات سال سے کم ہو۔

Related posts

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک

ویلز سے ڈرا کے بعد پاکستان کے اگلے مرحلے میں رسائی کے امکانات معدوم