یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام

نیویارک: ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے یو ایس اوپن 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اطالوی کھلاڑی اور عالمی نمبر ایک یانک سنر کو شکست دے دی۔

اس فتح کے ساتھ الکاراز نے اپنا دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل اور مجموعی طور پر چھٹا گرینڈ سلام جیت لیا۔

فائنل میں الکاراز نے سنر کو چار سیٹس میں 6-2، 3-6، 6-1 اور 6-4 سے ہرایا۔ میچ تقریباً تین گھنٹے جاری رہا جس میں الکاراز نے طاقتور شاٹس اور بے مثال بیس لائن کھیل کے ذریعے حریف پر غلبہ حاصل کیا۔

اس کامیابی کے بعد کارلوس الکاراز نے دوبارہ عالمی نمبر ایک کا درجہ بھی حاصل کر لیا، جو اس سے قبل سنر کے پاس 65 ہفتوں تک موجود رہا۔

یہ بھی قابلِ ذکر ہے کہ 22 سالہ الکاراز اور سنر اس سال کے تین مسلسل گرینڈ سلام فائنلز میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل آئے ہیں، جو ٹینس کی تاریخ میں پہلی بار ہوا۔

الکاراز نے جیت کے بعد کہاکہ یہ لمحہ میرے کیریئر کا سب سے شاندار ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یہ سنر اور میری ٹینس کی نئی تاریخ ہے۔ ہم دونوں کھیل کو ایک نئی بلندی تک لے جا رہے ہیں۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے