ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو جیت کے لیے 142 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
صائم ایوب 17، فخر زمان 27، سلمان آغا 24 اور حسن نواز نے 15 رنز بنائے۔
محمد نواز 25 اور فہیم اشرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ نور احمد اور فضل حق فاروقی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔