پشاور میں کلر فیسٹول کے نام سے متنازع محفل کی تشہیرپر مقدمہ درج کرلیاگیا۔ متنازع محفل کے انعقاد کے اعلان پر شہر میں شدید اشتعال پھیل گیا۔اس محفل کے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یہ متنازع محفل پشاور کے علاقے حیات آباد میں منعقد کی جانی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر معاملہ سامنے آنے پرپشاور پولیس نے نامعلوم منتظمین کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ ایس ایچ او حیات آباد طارق خان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر ایف آئی آر بھی سامنے آگئی ہے ۔
جس کے مطابق باغ ناران میں یہ فیسٹیول منایا جاناتھا۔ متنازع فیسٹیول کے ممکنہ انعقاد پر شہری حلقوں میں شید غم وغصہ پایا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق ایسی محفلوں سے غیراخلاقی اقدار کو فروغ دینا اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے۔
واضح رہے متنازع محفل کے خلاف سیشن کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں کیسز بھی دائرکیے گئے ہیں۔