روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 3 افرادہلاک،متعدد عمارتوں میں آگ لگ گئی

روس کا یوکرین کے دارالحکومت پر حملہ، 3 افرادہلاک،مختلف عمارتوں میں آگ لگ گئی۔ روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

روسی حملے کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ روس نے اس حملے میں 805 ڈرون اور میزائل داغے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ کے ترجمان نے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ ماسکو کی جانب سے سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

روس نے اس کے ساتھ 13 مختلف نوعیت کے میزائل بھی داغے۔

فضائیہ کے بیان کے مطابق یوکرین نے 747 ڈرون اور 4 میزائل مار گرائے یا ناکارہ بنا دیے۔

تاہم 9 میزائل اہداف پر لگے جبکہ 37 مختلف مقامات پر 56 ڈرون حملے ہوئے۔ گرائے گئے ڈرونز اور میزائلوں کے ملبے نے 8 مقامات کو نقصان پہنچایا۔

کیف میں وزارتی کونسل کی عمارت کی چھت سے دھواں اٹھتے دیکھاگیا۔ مگر فوری طور پر یہ واضح نہیں تھا کہ عمارت کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا یا ملبے کے باعث نقصان پہنچا۔

اگریہ براہِ راست حملہ ثابت ہوا تو یہ روسی فضائی مہم میں ایک بڑا اضافہ تصور کیا جائے گا۔

کیونکہ اب تک شہر کے مرکزی سرکاری دفاتر کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جا رہا تھا۔

یہ عمارت یوکرین کی کابینہ کی رہائش گاہ ہے جہاں وزرا کے دفاتر قائم ہیں۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھاہے  جبکہ فائر ٹرک اور ایمبولینسیں وہاں پہنچ گئیں۔

 

 

یوکرینی وزیر اعظم  کا روس کو انتباہ

یوکرینی وزیراعظم یولیا سویریدینکو نے کہاکہ پہلی بار دشمن کے حملے میں حکومتی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کر لیں گے مگر قیمتی جانوں کی واپسی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کو اس تباہی پر صرف بیانات سے نہیں بلکہ اقدامات سے جواب دینا ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہواجب یورپی رہنماؤں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر زور دیا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں۔

Related posts

Erteqa نے TDRA میں متحدہ عرب امارات کی ڈیجیٹل قیادت کو مضبوط کیا۔

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر