پیرمحل، دریائے راوی پھر بپھر گیا، پانی کا دباؤ 123,109 کیوسک تک پہنچ گیا

دریائے راوی میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں بارہ گھنٹوں کے دوران 18,000 کیوسک سیلابی پانی کا ریلہ مزید بڑھ گیا ہے۔

اس وقت دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب آ چکا ہے اور ایک بڑا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے۔

ہیڈ سدھنائی کے مقام پر پانی کا دباؤ 123,109 کیوسک تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ صبح 6 بجے 91,304 کیوسک تھا، جس سے واضح ہوتا ہے کہ پانی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دریائے راوی کے بپھرنے سے ہیڈ سدھنائی پر دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، جس کے باعث علاقے میں سیلابی خطرات میں اضافہ ہو چکا ہے۔ متعلقہ ادارے اور ریسکیو ٹیمیں اس سنگین صورتحال پر قابو پانے کے لیے الرٹ ہیں۔

تمام متعلقہ اداروں کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

Related posts

دبئی پولیس نے ایک سیاح کا فون اس کے آبائی ملک کو واپس کر دیا – شپنگ کی قیمت فون کی قیمت سے زیادہ ہو گئی

خواب دیکھنے والوں سے کمانڈر تک: امارات کی پہلی دو خواتین اماراتی کپتانوں کا سفر

متحدہ عرب امارات کے سائبر سیکیورٹی چیف نے خبردار کیا ہے کہ خاندان آن لائن دفاع کی پہلی لائن ہیں۔