جاپان کے وزیر اعظم شِیگرو ایشِبا کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ٹوکیو: جاپان کے وزیر اعظم شِیگرو ایشِبا نے انتخابی شکست کے چند ہفتوں بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیاہے۔

جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپانی وزیراعظم نے یہ اقدام حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) میں مزید تقسیم کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ چین اورجاپان میں جے شنکر کیوں موجود نہیں تھے؟  وجہ سامنے آگئی

یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں LDP اپنی پارلیمانی اکثریت کھو بیٹھی تھی، جس کے بعد وزیر اعظم پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ پارٹی اب نچلے اور بالائی دونوں ایوانوں میں اکثریت سے محروم ہو چکی ہے، جس سے حکومت کو قانون سازی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

جاپانی میڈیا کے مطابق ایشِبا نے پارٹی رہنماؤں کو اپنے استعفے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے، پارٹی آئندہ دنوں میں نئی قیادت کے انتخاب کے لیے اجلاس منعقد کرے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے اور LDP کو حکومت سازی کے لیے اتحادی جماعتوں یا اپوزیشن کی حمایت درکار ہوگی۔

Related posts

MoFA نے متحدہ عرب امارات کے شہریوں کے لیے لبنانی جمہوریہ کے لیے سفر دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

DEWA الشریعہ میں توانائی، پانی اور AI میں دبئی کی کامیابیوں کی نمائش کرتا ہے۔

دبئی میڈیا اکیڈمی، میڈیا کی جدت اور ہنر کی نشوونما کے لیے HBMSU پارٹنر ہے۔