فیلڈ مارشل سید عاصم منیر /فائل فوٹو
فیلڈ مارشل اور افواج پاکستان نے یوم دفاع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ سید عاصم منیر، جنرل ساحرشمشادمرزا، ایڈمرل نویداشرف اورایئرچیف ظہیراحمد بابرسدھونے مشترکہ پیغام جاری کیا۔
مسلح افواج نے یومِ دفاع پر شہداء کے اہل خانہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ عسکری قیادت نے کہاکہ شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، قوم کو ان پر فخر ہے۔
یومِ دفاع 2025 پر قوم کے شہداء اور ہیروز کو سلامی دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ دفاع کی 60ویں سالگرہ پر مسلح افواج کا اتحاد، یکجہتی اور قربانیوں کو خراج تحسین کیاگیا۔