ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا، ٹرمپ

ایسا لگتا ہے کہ ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا ہے، وہ بھی سب سے گہرے اور تاریک چین کے حوالے۔ ٹرمپ نے یہ بات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر تینوں رہنمائوں کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے لکھی۔

ٹرمپ نے لکھاکہ خدا کرے کہ ان کا ساتھ خوشحال اور طویل ہو۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ بھارت اور روس بظاہر چین کے قریب ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک گہرے اور تاریک چین کے حصے بن گئے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان اس وقت دیا جب مودی اورپیوٹن ایس سی اوکے اجلاس میں چینی صدرسے ملے تھے۔

ٹرمپ کے بیان پر نئی دہلی میں بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ماسکو اور بیجنگ سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

Related posts

یومِ آزادی پر ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے نئے عزم کی ضرورت ہے، صمد عارض

پیٹرول و ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا امکان، حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے دباؤ میں آگئی

جشنِ آزادی یا لمحۂ فکریہ؟ پاکستانی فنکاروں کے دل گرفتہ پیغامات سامنے آگئے