توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی

توشہ خانہ ریفرنس 2 میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمے کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔

عدالت میں سماعت کے دوران دو اہم گواہان، پرنسپل اپریزر کسٹمز ثناء سعید اور اے ڈی سی جی ہیڈ کوارٹر عبداللہ خان نے اپنا بیان قلمبند کروایا۔

 اب تک کیس میں مجموعی طور پر 13 گواہان کی شہادتیں قلمبند کی جا چکی ہیں، جن میں سے 11 پر جرح مکمل ہو چکی ہے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے عدالت کے کمرہ میں پیش کیا گیا۔ دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

ملزمان کی قانونی ٹیم میں سلمان صفدر، ارشد تبریز اور قوسین فیصل مفتی پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار نقوی اور عمیر مجید ملک نے پیروی کی۔

بعدازاں توشہ خانہ کیس 2 میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں جاری ٹرائل کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں

دبئی پولیس نے دن کے وقت سیفٹی پرسیپشن انڈیکس پر 99.9% کے اسکور کے ساتھ عوامی تحفظ کی نئی تعریف کی

DCT ابوظہبی نے امارات بھر میں سمر کیمپوں کے ساتھ منفرد تجربات سے پردہ اٹھایا