پنجاب میں موٹروے غیر محفوظ، رحیم یارخان کے قریب 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا

پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کی حدود سے نامعلوم مسلح افراد نے موٹروے سے کار سوار 2 افراد کو اغوا کرلیا۔

بول نیوز کے مطابق رحیم یارخان کے قریب موٹروے ایم فائیو پر مسلح افراد نے کار سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور دو افراد کو اغوا کر لیا۔ ذرائع کے مطابق مغوی افراد کا تعلق نوابشاہ سے ہے۔

کار میں سوار لیاقت آرائیں نے بتایا کہ مسلح افراد نے اچانک ان کی گاڑی پر فائرنگ کی اور ان کے بھائی عمران خان اور بیٹے عمر فاروق کو اغوا کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’مجھے اور میری بیوی کو بھی نیچے اتارا گیا، جہاں پہلے ہی 10 سے 15 افراد یرغمال بنائے گئے تھے۔

لیاقت آرائیں نے مزید بتایا کہ حملہ آور انہیں اور ان کی اہلیہ کو چھوڑ گئے لیکن بھائی اور بیٹے کو اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور پولیس نے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

Related posts

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔