پوٹھوہار ریجن میں تیل و گیس کی بڑی دریافت، پی پی ایل

پاکستان کے مقامی تیل و گیس کے شعبے سے خوشخبری، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) نے پوٹھوہار ریجن میں ڈھوک سلطان-3 کنویں سے تیل و گیس کی نئی دریافت کا اعلان کیا ہے۔

پی پی ایل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ڈھوک سلطان-3 سے یومیہ 2113 بیرل خام تیل اور 4.13 ملین مکعب فٹ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس حاصل ہوئی ہے، جو ملکی توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ دریافت پوٹھوہار خطے میں تیل کی دوسری بڑی اور گہری دریافت ہے، جو علاقے میں ہائیڈروکاربن ذخائر کی بھرپور موجودگی کی نشاندہی کرتی ہے۔

پی پی ایل کے مطابق یہ کامیابی پوٹھوہار-کوہاٹ ذیلی بیسن میں مزید ممکنہ ذخائر کی موجودگی کا واضح اشارہ ہے، جس سے نہ صرف مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کے وفد نے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے واشنگٹن میں اعلیٰ سطحی مذاکرات کیے ہیں۔

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

سبق نہ سیکھا تو ایران کا وجود باقی نہیں رہے گا، ٹرمپ کی دھمکی