آئی ایس پی آر کا نیا پرومو معرکۂ حق جاری، پاک افواج کو زبردست خراجِ تحسین

افواجِ پاکستان کی شجاعت، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یومِ دفاع و شہداء 2025 کے سلسلے میں آئی ایس پی آر نے نیا ملی جذبے سے لبریز پرومو معرکۂ حق جاری کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق یہ پرومو قوم کے اس لازوال عزم، قربانی اور غیر متزلزل ایمان کی علامت ہے جو پاکستان کے دفاع میں سینہ سپر ہونے والے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر رقم کیا۔

نئے پرومو میں بری، فضائی اور بحری افواج کے جوانوں کی جانب سے وطنِ عزیز کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے دی گئی ناقابلِ فراموش قربانیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

یہ پرومو حق اور باطل کے درمیان معرکے میں پاکستانی قوم کی فتح کی کہانی سناتا ہے ایک ایسی داستان جو نہ صرف دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتی ہے بلکہ قوم کے اتحاد اور جذبہ قربانی کو بھی روشن کرتی ہے۔

پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح شہداء کا لہو وطن کی مٹی میں رچ بس کر دشمن کے لیے ناقابلِ تسخیر دیوار بن چکا ہے۔ آئی ایس پی آر نے یہ پیغام واضح کیا ہے کہ دفاع وطن ہی بقائے وطن کا ضامن ہے۔

یومِ دفاع محض ایک یادگار دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا دن ہے — کہ پاکستانی قوم اور اس کی افواج آج بھی ہر محاذ پر تیار کھڑی ہیں، اور دشمن کے کسی بھی خواب کو حقیقت بننے سے پہلے ہی چکنا چور کرنے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔

نیا پرومو ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جہاں عوام کی جانب سے پاک افواج کو خراجِ تحسین، دعائیں اور محبت کے جذبات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یومِ دفاع کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات، ریلیاں، اور دعائیہ محافل کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی