شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ٹی20 ٹرائی سیریز کے اہم میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے خلاف مکمل حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے اور ٹیم کوشش کرے گی کہ اسی پلان کے مطابق بہترین پرفارمنس دے۔
یہ سیریز ایشیا کپ سے قبل ایک اہم اور سنجیدہ مشق سمجھی جا رہی ہے۔ مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے میچ سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ سیریز ایشیا کپ کے لیے ایک شاندار تیاری ثابت ہوگی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افغانستان کے خلاف حکمت عملی بنا لی ہے اور پوری کوشش ہوگی کہ میدان میں اسی کے مطابق کھیلیں۔