حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں، حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
حوالدار سعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔
حوالدار سعید شہید نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا، ان کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے، ان کی یہ عظیم اور لازوال قربانی تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی جائے گی۔