پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے اپنی آواز میں بالی ووڈ گانا ’سیارا‘ گا کر مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔
گلوکار علی ظفر نے حال ہی میں بالی ووڈ کے مقبول گانے ’سیارا‘ کا اپنا کور ورژن ریلیز کیا، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور مداحوں کی جانب سے بے حد پذیرائی حاصل کر رہا ہے۔
علی ظفر نے یہ کور ورژن سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج کل کے زیادہ تر نئے گانے مجھے متاثر نہیں کرتے لیکن جب میں نے اس گانے کا ایک AI ورژن سنا، جو میرے پسندیدہ گلوکار کشور کمار کی آواز میں تھا، تو وہ دل میں اتر گیا اور مجھے لگا یہ جذبات میرے اندر سے باہر آنے چاہیں۔
گلوکار علی ظفر نے ’سیارا‘ کو نہ صرف ایک نئے انداز میں پیش کیا بلکہ اپنی مخصوص آواز اور جذباتی انداز سے اسے مکمل طور پر اپنا رنگ دے دیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ علی نے تو اس گانے کو پوری طرح اپنا بنا لیا ہے!