سرکاری ملازم پر تشدد، سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کوگرفتارکرلیاگیا۔وزیر بلدیات سندھ کے بھائی کے خلاف کارکارِ سرکار میں رکاوٹ ڈالنے پرمقدمہ درج کیاگیا۔
فرحان غنی کو عدالت نے ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔انہیں پولیس نے اسپیشل ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ ان کیخلاف درج مقدمہ فیروزآباد تھانے میں انسداد دہشتگردی کی دفعات کے تحت قائم کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کو کل انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔
عدالت نے تفتیشی افسرکے بیان کی بنیاد پر فرحان غنی کو ایک دن کے راہداری ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کاحکم دیا۔
قبل ازیں پولیس نے فرحان غنی اوردیگر ملزمان کے بیانات بھی قلمبند کیے۔
اس مقدمے میں فرحان غنی کے ساتھ ساتھ قمر احمد خان، شکیل چانڈیو،سکندر اور روحان کوبھی نامزدکیاگیاہے۔