معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان کو بالی ووڈ کا ’سیارا‘ گانا گنگنانا مہنگا پڑ گیا۔
حالیہ دنوں میں ربیکا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ گاڑی میں بیٹھ کر گانا “سیارا” گنگنا رہی ہیں، تاہم ویڈیو وائرل ہوتے ہی متعدد صارفین نے ان کی آواز اور گلوکاری پر تنقید شروع کر دی۔
کئی صارفین نے ربیکا کی آواز پر طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک نے کہا کہ انہیں غرارے کر کے دوبارہ کوشش کرنی چاہیے جبکہ دوسرے نے لکھا کہ آٹو ٹیون بھی ان کا کچھ نہیں بگاڑ پا رہا۔
ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ربیکا کی آواز میں گانا سن کر شریا گھوشال بھی رو رہی ہوں گی جبکہ چند افراد نے مشورہ دیا کہ ہر فیلڈ میں ہاتھ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
تاہم، ربیکا خان کی جانب سے اس تنقید پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔