
شازیہ مری بول نیوز کے پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘ میں اظہار خیال کررہی ہیں/ فوٹو
پی پی کو پنجاب میں اسپیس دیاجائے، شازیہ مری کا کہناہے کہ ن لیگ نے پنجاب کے حوالے سے انتخابی معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔
یہ گفتگو انہوں نے بول نیوز کے پروگرام ’’بول رپورٹس ود بتول راجپوت‘‘ میں کی ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے لیے ’’سیاسی اسپیس‘‘ دینے کا مطالبہ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ کہ پیپلز پارٹی کا فوکس پنجاب پر ہے اور اسی سلسلے میں گورنر پنجاب سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ”ایسا لگتا ہے ن لیگ میں کہیں کوئی انسیکیورٹی موجود ہے”۔انہوں نے افسوس کا اظہارکیاکہ “ن لیگ پنجاب کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ معاہدے پر پورا نہیں اتری”۔
شازیہ مری نے وفاقی بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ “ن لیگ نے بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظر انداز کیا”۔
مزیدپڑھیں : عافیہ صدیقی سے متعلق اسحاق ڈار نے غیر مناسب جواب دیا، قادر مندوخیل
پنجاب حکومت نہیں مانگ رہے مگر نمبرز پورے ہونگے تو مانگ بھی لیں گے
اس سوال پر شازیہ مری نے واضح کیا،”ہم پنجاب میں حکومت نہیں مانگ رہے”۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہاکہ “جب ہمارے نمبرز پورے ہونگے ہم حکومت بھی مانگ لیں گے”۔
پختونخوا حکومت برا پرفارم کرے گی تو تحریک عدم اعتمادلائی جاسکتی ہے
شازیہ مری نے خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ “اگر خیبر پختونخوا حکومت برا پرفارم کرتی ہے تو تحریک عدم اعتماد لائی جا سکتی ہے‘‘۔
انہوں نے کہاکہ “سیاسی استحکام لانے کے لیے سب کو ٹیبل پر بیٹھنا ہوگا۔” ان کامزید کہناتھاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دی ہے۔