صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی نے ایشیا کپ 2025 کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کردہ پیغام میں بتایا کہ ایشیا کپ 2025 متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں 9 ستمبر سے 28 ستمبر تک منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ کی میزبانی اور مقام کا فیصلہ آج ACC اجلاس میں متوقع
صدر اے سی سی نے کہا کہ ایونٹ کے تفصیلی شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، جس میں میچز کے مقامات، ٹیموں کے درمیان مقابلوں کی تاریخیں اور فائنل کی تفصیلات شامل ہوں گی۔
ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تصدیق سے شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب جنوبی ایشیا میں بین الاقوامی کرکٹ کا ماحول کئی بار سیاسی کشیدگی کی وجہ سے متاثر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ پر بھارتی ضد برقرار، مگر ورلڈ کپ میں ’جی حضور‘
واضح رہے کہ ایشیا کپ کا شمار براعظم ایشیا کے سب سے بڑے کرکٹ ایونٹس میں ہوتا ہے، جس میں بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال سمیت کئی دیگر ایشیائی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں۔
محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایشیا کپ کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع ہوگا، اور یو اے ای ایک بار پھر اس ایونٹ کی کامیاب میزبانی کرے گا۔