کینٹ کچہری لاہور نے اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں اہم پیشرفت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
یہ مقدمہ بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر مبینہ حملے کے حوالے سے تھانہ ریس کورس میں درج کیا گیا تھا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لیے طلب کر لیا ہے۔
مزید پڑھیں: احمد خان بھچر سمیت 32 پی ٹی آئی کارکنوں کو 10،10 سال قید کی سزا
جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے اس سلسلے میں تحریری فیصلہ جاری کیا ہے، تاہم مقدمے کی مزید سماعت 30 جولائی کو ہو گی، جس میں دیگر قانونی پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔