Vivo نے اپنی مقبول Y سیریز کی رینج کو وسعت دیتے ہوئے Vivo Y19s Pro کو متعارف کرا دیا ہے، یہ نیا ماڈل ان خصوصیات کو مزید بہتر بناتا ہے جنہیں صارفین پہلے ہی پسند کرتے آئے ہیں۔
Y19s کا یہ اپ گریڈ ورژن بہتر بیٹری کارکردگی کے ساتھ آتا ہے، بغیر روزمرہ کی بنیادی ضروریات پر سمجھوتہ کیے، یہ فون اسٹائل، طاقت اور پائیداری کا متوازن امتزاج فراہم کرتا ہے۔
Vivo نے اپنی مشہور Y سیریز کو مزید وسعت دیتے ہوئے Vivo Y19s Pro کو پاکستان میں لانچ کر دیا ہے، یہ نیا ماڈل ان تمام خصوصیات کو بہتر بناتا ہے جنہیں صارفین Y19s میں پسند کرتے رہے ہیں، اور اس میں طاقتور بیٹری، جدید ڈیزائن، اور پائیداری کو ایک متوازن امتزاج میں پیش کیا گیا ہے۔
Vivo Y19s Pro ایک دلکش ڈیزائن، شاندار ویژوئلز، عمدہ آڈیو اور قابلِ اعتماد کیمرہ تجربہ پیش کرتا ہے، یہ ہر مصروف لمحے اور آپ کے فری ٹائم کو بہترین انداز میں سپورٹ کرتا ہے، 43,999 روپے کی قیمت پر یہ ایک پریمیم اسمارٹ فون تجربہ سستے نرخ پر فراہم کرتا ہے۔
طاقتور بیٹری، برق رفتاری کے ساتھ
برانڈ اسٹریٹیجی ڈائریکٹر محمد زوہیر چوہان کے مطابق آج کے مصروف طرزِ زندگی میں فون کا دیر تک چلنا اور جلدی چارج ہونا ضروری ہے اور Vivo Y19s Pro اس ضرورت کو بخوبی پورا کرتا ہے۔
6000mAh کی بڑی بیٹری، جو 9 گھنٹے کے مسلسل استعمال کے بعد بھی 30فیصد چارج برقرار رکھتی ہے
44W FlashCharge: صرف 50 منٹ میں 20فیصد سے 80فیصد تک چارج
5 سالہ بیٹری ہیلتھ پروٹیکشن: 1700 چارجنگ سائیکل کے بعد بھی 80فیصد کارکردگی برقرار
مضبوطی اور پائیداری کا امتزاج
یہ صرف ایک خوبصورت فون نہیں بلکہ ایک پائیدار ڈیوائس بھی ہے:
شاک پروف مٹیریل اور اینٹی ڈراپ ڈیزائن
SGS فائیو اسٹار ڈراپ ریزسٹنس اور ملٹری گریڈ سرٹیفکیشن حاصل
IP64 ریٹنگ کے تحت پانی، دھول اور ریت سے تحفظ
اسکرین گیلے ہاتھ سے بھی روانی سے کام کرتی ہے
36 ماہ تک ایپس اور سسٹم کی اسموتھ کارکردگی
دلکش ڈسپلے اور آڈیو ویژوئل تجربہ
Y19s Pro ہر لمحے میں ساتھ نبھاتا ہے، چاہے آپ کام کر رہے ہوں یا تفریح:
6.68 انچ کا بڑاDotch Display، 90Hz ریفریش ریٹ کے ساتھ
1000 نٹس برائٹنس، دھوپ میں بھی واضح ویو
TÜV Rheinland سرٹیفائیڈ، آنکھوں پر کم دباؤ
ڈوئل اسٹیریو اسپیکرز، آواز میں 300فیصد تک اضافہ
50MP HD مین کیمرہ، دن ہو یا رات ہر لمحے کو کیپچر کریں
نائٹ اور پورٹریٹ موڈز کے ذریعے فوٹوگرافی کا تجربہ مزید بہتر
خوبصورتی اور انفرادیت ایک ساتھ
Dynamic Light فیچر کے ساتھ، Y19s Proہر کال، گیم، فوٹو یا چارجنگ کے دوران چمکتا ہے، جو اسے ایک سمارٹ ایکسیسری میں تبدیل کرتا ہے۔
تین دلکش رنگوں میں دستیاب
Glacier Blue – برفانی تازگی سے بھرپور
Pearl Silver – روشنی کے ساتھ بدلتا قوس قزح جیسا رنگ
Glossy Black – کلاسک اور جدیدیت کا امتزاج
قیمت، دستیابی اور سہولتیں
ماڈل: Vivo Y19s Pro
قیمت: 43,999 روپے
رینج: 6GB RAM + 128GB اسٹوریج
فروخت کا آغاز: 19 جولائی 2025 سے ملک بھر کے آفیشل ریٹیلرز پر
PTA منظور شدہ اور تمام پاکستانی نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت
خریداروں کے لیے خصوصی سہولتیں
1 سال کی آفیشل وارنٹی
15 دن کی مفت تبدیلی پالیسی
6 ماہ کی ایکسیسریز وارنٹی
Zong 4G صارفین کے لیے: 6 ماہ تک ہر ماہ 2GB، کل 12GB مفت انٹرنیٹ
قیمتوں کا موازنہ
ماڈل قیمت
Vivo Y19s – 37,000روپے
Vivo Y19s Pro – 43,999روپے