کراچی: شہر قائد میں آج موسم خوشگوار ہے اور آسمان پر سرمئی بادلوں کا بسیرا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج دن بھر مطلع ابرآلود رہے گا، تاہم گرمی کی شدت میں معمولی اضافہ متوقع ہے۔
اس وقت شہر کا درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، مگر گرمی کی شدت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں سمندری ہوائیں 13 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں بھی اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شام یا رات میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے، جو موسم کو مزید خوشگوار بنا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 28 جولائی سے مون سون ہواؤں کا نیا سلسلہ شہر میں شدید بارشوں کا سببب بن سکتا ہے، 28 جولائی سے کراچی میں گرج چمک کے ساتھ اچھی بارش متوقع ہے۔