سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کاسلسلہ جاری، آج بڑی کمی ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں 86 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4454 ڈالر ہو گئی
کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 8600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے ہو گئی، اسی طرح دس گرام سونا 7373 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 1 ہزار 30 روپے کا ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں 86 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 4454 ڈالر ہو گئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 259 روپے کمی سے 7894روپے پر آگئی۔
