مودی کا دورہِ یورپ یا ہزیمت کا سفر؟ عالمی سطح پر مودی کی سفاکیت بےنقاب
نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم نے مودی کو آئینہ دکھا دیا
محض سیاسی تشہیر کے لیے جاری مودی کے دورہِ یورپ نے دنیا بھر کے سامنے بھارت کا سفاک چہرہ عیاں کر دیا
نیدرلینڈ کے وزیرِاعظم نے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق، آزادیِ صحافت اور قانون شکنی پر مودی کو آئینہ دکھا دیا۔
نیدرلینڈ میڈیا کے مطابق ڈچ وزیرِاعظم سمیت یورپی یونین کو بھارت میں ہندو قوم پرست جماعت بی جے پی کے دورِ حکومت پر سخت تشویش ہے۔
بھارتی جریدہ دی وائر کے مطابق ڈچ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت میں آزادیِ صحافت اور اقلیتوں کے حقوق بالخصوص مسلمان شدید دباؤ میں ہیں، یورپی یونین اور بھارت کو آزاد تجارتی معاہدہ کے تحت بھارت میں انسانی حقوق اور جمہوریت پر بھی بات کرنا ہوگی۔
دی وائر نے مزید بتایا گیا کہ مودی کے دورہ کے دوران نیدرلینڈ کی شہری انسیہ کا اغواء کیس بھی ڈچ میڈیا میں نمایاں اہمیت کا حامل رہا۔
ناروے میں بھی مودی اور اعلیٰ بھارتی عہدیدارعالمی میڈیا کے بھارت میں انسانی حقوق پر سنگین سوالات کا جواب دینے سے کتراتے دکھائی دیے۔
عالمی ماہرین کے مطابق بھارت کو درپیش سخت چیلنجز کے دوران محض سیاسی اور ذاتی مفاد کے لیے جاری مودی کو دورہ یورپ میں سخت ہزیمت کا سامنا ہے، عالمی سطح پر بھارت میں سیاسی اور انسانی حقوق پر سنگین سوالات مودی کے سیاہ ترین دور اقتدار پر طمانچہ ہے۔
