آج سونے کے بھاؤ کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی
عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4614 ڈالرپرپہنچ گیا
کراچی: ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 200 روپے کمی سے 4 لاکھ 83ہزار 762روپے پرپہنچ گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے4 لاکھ 14ہزار747 روپےہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 2 ڈالر کمی سے فی اونس سونا 4614 ڈالرپرپہنچ گیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 75.30 ڈالر پرپہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 193 روپے کے اضافے سے 8,014 روپے پر پہنچ گئی اسے طرح 10گرام چاندی 165 روپے کے اضافے سے 6,870 روپے پرآگئی۔
