پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کے فاسٹ باؤلر پر دو سالہ پابندی عائد کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر زمبابوے کے فاسٹ باؤلر بلیسنگ مزرابانی پر دو سالہ پابندی عائد کردی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے مطابق بلیسنگ مزارابانی اگلے دو ایڈیشنز پی ایس ایل میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
پی سی بی نے اپنا مؤقف بیان کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل کرکٹ میں معاہدوں کی پاسداری لازمی ہے کھلاڑی کی جانب سے متضاد معاہدہ کرنے پر پابندی عائد کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی ساکھ اور شفافیت برقرار رکھنے کے لیے فیصلہ کیا گیا قوانین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ دو سالہ پابندی خلاف ورزی کی سنگینی کو ظاہر کرتی ہے لیگ میں پیشہ ورانہ رویہ اور معاہدوں کا احترام یقینی بنایا جائے گا۔
