صدرٹرمپ کی امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید
ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل کو ہمیشہ کی طرح اپنے الفاظ واپس لینے پڑیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ایڈیٹوریل بورڈ دنیا کا بدترین اور سے سب سے زیادہ غلط ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ’’ ٹرمپ نے ایران میں قبل از وقت فتح کا اعلان کیا‘‘ درحقیقت ایران کےخلاف ہم نے کامیابی حاصل کی ہے ہم نےفتح حاصل کی ہے، اس میں کچھ بھی قبل ازوقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی نظریں اسلام آباد پر جم گئیں؛ امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات آج
ان کا کہنا تھا کہ میری وجہ سے ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے بہت جلدآپ دیکھیں گے ایران کی مددیا اس کے بغیر تیل کی ترسیل شروع ہوجائےگی ایران کی مدد ہو یا نہ ہو اس سے کوئی فرق نہیں پڑےگا۔
ڈونلڈٹرمپ نے مزید کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل کو ہمیشہ کی طرح اپنے الفاظ واپس لینے پڑیں گے یہ غلطی کرنے میں ہمیشہ جلدی کرتا ہے وال اسٹریٹ جرنل کبھی یہ نہیں مانتا کہ وہ غلط ہیں۔
